موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری

موٹر سائیکلیں بنانے والی معروف کمپنی یاماہا نے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور گرتی ہوئی سیلز کو قابو کرنے کیلئے صارفین کیلئے دلکش پیشکش کر دی ہے ۔

مہنگائی کے اس دورمیں کمپنیاں گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے مختلف آفرز متعارف کروا رہے ہیں اور اسی اثنا میں یاماہا نے بھی ’ نیو ایئر سپرائز‘ کا اعلان کرتے ہوئے قسطوں پر موٹر سائیکل حاصل کرنے کیلئے شاندار آفرز کا اعلان کر دیاہے ۔

کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صارف 8 ماہ کی اقساط پر موٹر سائیکل خریدے گا تو اس سے کسی قسم کی کوئی اضافی رقم ’ انٹرسٹ‘ کی مد میں وصول نہیں کی جائے گی یعنی موٹر سائیکل اپنی اصل قیمت میں ہی 8 قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہے ۔

کمپنی کی جانب سے یہ آفر مختصر وقت کیلئے متعارف کروائی گئی ہے اور یہ مخصوص شہروں کیلئے ہو گی ،کمپنی کا کہناہے کہ بلا سود قسطوں پر موٹر سائیکل ماہانہ کم از کم 25 ہزار قسط پر حاصل کی جا سکتی ہے ۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *