مٹی کے برتن استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مٹی کے برتن استعمال کرنے کے حیران کن فوائد


زمانہ قدیم سے ہی کھانا بنانے کیلئے مٹی کے برتنوں کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلیاں رونما ہوتی گئیں لیکن آج بھی مٹی کے ان برتنوں کی افادیت سے انکار نہپیں کیا جاسکتا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں کھانا کھانے کے کتنے اہم فوائد ہیں جن سے شاید آپ ناواقف ہوں گے تو آج ہم آپ کو ان برتنوں میں کھانا کھانے کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مٹی میں قُدرتی طور پر الکالائن موجود ہوتی ہے، جب ہم مٹی کے برتن میں کھانا پکاتے ہیں تو مٹی کی الکالائن خصوصیات کھانے کی تیزابیت کو ختم کرتی ہے جس سے ہمارے جسم کا پی ایچ کی سطح بہتر رہتی ہے اور خوراک جہاں جلد ہضم ہوجاتی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کے برتنوں میں کھانا پکاتے وقت کھانے میں قیمتی منرلز (میگنیشیم، کیلشیم، آئرن، فاسفورس، سلفر) وغیرہ شامل ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے خزانے سے کم نہیں ہوتے۔

رپورٹ کے مطابق مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے اُن میں کھانا ہلکی آنچ پر پکتا ہے جس سے کھانے کے اندر موجود قُدرتی تیل جلتا نہیں ہے اور نمی کے ساتھ کھانے میں شامل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے کھانے میں گھی اور تیل کا استعمال کم ہوتا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *