مچل سٹارک پاکستان سے پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے
پرتھ (یواین پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے کرکٹ آسٹریلیا آسٹریلیا کے کرکٹ ٹیسٹ سلیکٹرز مغربی آسٹریلیا کے تیز گیند باز لانس مورس کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں، کیونکہ وہ پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ مچل سٹارک کو ”نگل” کا سامنا ہے ا ن کی جگہ مورس کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے مچل سٹارک کو پاکستان سے پہلے ٹیسٹ میچ میں باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔