
(ویب ڈیسک ) میانمار میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تباہ ہونے والی عمارات، مکانوں اور دیگر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار سے زائدہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2376 تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں زلزلے سے 144 افراد ہلاک اور 732 زخمی ہوئے۔ میانمار میں آج جمعے کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔
میانمار میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے تقریباً 900 کلومیٹر دور بنکاک میں بلند و بالا عمارتوں کو ڈھیر کر دیا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے متاثرہ عمارتوں کے منہدم ہونے کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیے جو سوشل میڈیا پر وائرل پر وائرل ہو رہے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ، بنگلا دیش، بھارت، لاؤس اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، شدید زلزلے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس:
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے میانمر، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش میں خوفناک زلزلے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
صدرآصف علی زرداری نے تھائی لینڈ، میانمر میں زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں تھائی لینڈ اورمیانمر کی عوام کے ساتھ ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے غم میں شریک ہیں۔
وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ اور میانمر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ، ہماری دعائیں دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں ، دونوں ممالک کےلیے اس آفت سے جلد بحالی کےلیے دعاگو ہیں۔
Source link









