نامناسب شاعری گانے پر عاطف اسلم مواقف سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نامناسب شاعری گانے پر عاطف اسلم مواقف سامنے آگیا

گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے کبھی غلطی سے کوئی نامناسب الفاظ پر مبنی شاعری گائی تو بعد میں احساس ہونے کے بعد خدا سے معافی مانگی ہے۔

گلوکار کی وائرل ہونے والی ایک مختصر ویڈیو میں عاطف اسلم کو اپنی غلطیوں پر خدا سے معافی مانگنے کی بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو کچھ دن قبل عاطف اسلم کی جانب سے دیے گئے ایک انٹرویو کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی تھی۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ غلط باتوں پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انہوں نے ایسی باتوں پر اعتراض بھی کیا ہے لیکن اگر ان سے کبھی گلوکاری کرتے وقت کبھی کوئی گستاخی کا لفظ نکلا ہے تو بعد میں انہوں نے احساس ندامت میں خدا سے معافی مانگی ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ جو بات غلط ہے، وہ ہمیشہ غلط رہتی ہے اور وہ غلطیوں پر خدا سے معافی کے طلب گار رہے ہیں۔ انہوں نے بغیر محنت کیے مختصر مدت میں شہرت کو حاصل کرنے والے گلوکاروں پر بھی بات کی اور کہا کہ آج کل کے دور میں کوئی محنت نہیں کرنا چاہتا، ہر کوئی مختصر مدت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کا کوئی ایک فارمولہ نہیں ہے لیکن محنت کے بغیر ملنے والی شہرت مختصر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ راتوں و رات مصنوعی سہاروں کے ذریعے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

عاطف اسلم کے مطابق ذلت، عزت اور شہرت دینا خدا کے ہاتھ میں ہوتا ہے، انسان کو صرف محنت کرنی ہوتی ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *