نامور مصنف محمد کمال پاشا نے فلمی چینل لانچ کردیا
لاہور(فلم رپورٹر) نامور مصنف محمدکمال پاشا نے فلموں کی پرموشن کہانی، فلم کیسے بنتی ہے،سینے سے دل نکالنے والے مکالمے کیسے لکھے جاتے ہیں نوجوانوں کو سکھانے کے لیے اپنا مکمل فلمی چینل لانچ کردیا ہے نامور مصنف محمدکمال پاشااپنے نئے یو ٹیوب چینل پہ شوبز سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ محمد کمال پاشا نے بتایا کہ میں فلم نگر کے دروازے میں داخل ہونے کی خواہش رکھنے والوں کو اپنے پچاس سالہ فلمی تجربہ کا نچوڑ کھل کر بتائیں گے اس لئے شوبز میں دلچسپی رکھنے والے ہمارے یو ٹیوب چینل کو جوائین کریں تاکہ انہیں ہر روز فلم سے منسلک نئی نئی معلومات ملتی رہیں یاد رہے کہ محمدکمال پاشا 250 سے زیادہ اردو پنجابی اور بلاک بسٹر بشتو فلمیں لکھ چکے ہیں ان کے کریڈٹ پہ بے شمار سپر ہٹ فلمیں ہیں ۔