نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 18877 ارب روپے کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا ہے۔ فنانس بل کے مطابق نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ ہوگا تاہم حج عمرہ اور تعلیمی سفر کرنے والے نان فائلرز کو چھوٹ ہوگی۔ جب کہ عملدرآمد نہ کرنے والی ایجنسیوں پر 10 کروڑ کا جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق دوسری دفعہ عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ 20 کروڑ عائد ہوگا۔

بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کےلئے کاروباری ٹرانزکشن کے ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہوگا، نان فائلرز کے لئے پراپرٹی ہولڈنگ پر ٹیکس 45 فیصد ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30 لاکھ نان فائلرز کے خلاف ایکشن کی تیاریاں کی گئیں جس کے تحت ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹنے کا کہا گیا۔

30 لاکھ نان فائلرز کیخلاف ایکشن کی تیاری، بجلی، گیس کنکشن کانٹے کے قوانین پر عمل ہوگا

میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے بجلی اور گیس کنکشن کاٹنے کے قوانین پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین کا سہارا لے کر ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *