نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا گیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نجکاری کمیشن نے نجکاری کیلئے 5 سالہ پروگرام ترتیب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی 10مئی کو نئے پانچ سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دے گی، کابینہ کی کمیٹی نجکاری کیلئے پہلے سال اور آئندہ تین سال کے اہداف کا تعین کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلئے نجکاری کے روڈ میپ کا مطالبہ کیا تھا، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ تمام حکومتی کمرشل کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائے۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے نقصان والی حکومتی کمرشل کمپنیز کی پہلے نجکاری کی سفارش کی ہے، اس وقت حکومتی شعبے میں 87 کمرشل کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں نے 39 حکومتی کمرشل کمپنیوں کی نجکاری نہ کرنے کی تجویز دی ہے، نئے قانون کے تحت صرف وزارت خزانہ کسی کمپنی کو اسٹریٹیجک قرار دے سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمرشل کمپنیوں کی نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کیلئے بھی تجویز دی گئی ہے، کابینہ کی نجکاری کمیٹی ملازمین کیلئے پیکج کا فیصلہ کرے گی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *