ندا یاسر کے الزامات پر وقار ذکا کا سخت ردعمل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ندا یاسر کے الزامات پر وقار ذکا کا سخت ردعمل


وقار ذکا نے معروف میزبان و اداکار ندا یاسر کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں مارننگ شو کی میزبانی چھوڑ کر کوئی کارٹون شو شروع کردینا چاہیے، اس طرح خواتین کا اہم ترین وقت بھی خراب نہیں ہوگا۔

ندا یاسر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقار ذکا نے اُنہیں مارننگ شو “گُڈ مارننگ پاکستان”سے نکلوانے کے لیے اُن کے خلاف مہم چلائی، اُنہیں میزبانی سے ہٹانے کے لیے بہت کوشش کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وقار ذکا نے اُنہیں مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کے لیے چینل کے مالکان کو ای میل بھی کی تھی، ندا یاسر نے یہ بھی کہا تھا کہ وقار ذکا کے ساتھ اُن کی کافی اچھی دوستی تھی لیکن پھر بھی وقار نے دشمنی نکالی۔

ندا یاسر کا یہ ویڈیو کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو وقار ذکا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ویڈیو بیان میں سخت ردعمل دیا جس میں وقار ذکا نے کہا کہ “ندا یاسر کو ریٹنگ چاہیے اور دوبارہ سے سُرخیوں میں آنا ہے، اسی لیے وہ میرے خلاف باتیں کررہی ہیں”۔

وقار ذکا نے کہا کہ “مارننگ شو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب تک مہمان روئے گا نہیں تب تک شو کی ریٹنگ نہیں آئے جبکہ جتنے بھی شوز ہوتے ہیں اُن کے تمام فیصلے میزبان ہی کرتا ہے، میزبان کی مرضی کے بغیر کوئی مہمان شو میں نہیں آتا”۔

وقار ذکا نے یہ بھی کہا کہ “پاکستان میں ندا یاسر سے بہتر بہت سی خاتون میزبان ہیں، اسی لیے میں چینل کے مالکان سے کہا تھا وہ ندا یاسر کے بجائے کسی اچھی خاتون کو مارننگ شو کی میزبانی دے دیں”۔

اُنہوں نے کہا کہ “میں نے سب کے سامنے ندا یاسر کے خلاف مہم چلائی تھی اور میری نظر میں کسی کی بھی چالاکی کو ایکسپوز کرنا غلط نہیں ہے”۔

وقار ذکا نے کہا کہ “ندا یاسر عُمر میں مجھ سے بڑی ہیں، میں دل سے اُن کی عزت کرتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اُنہیں اب مارننگ شو کی میزبانی ختم کرکے چینل پر کوئی کارٹون پرگرام شروع کردینا چاہیے”۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر کا وقار ذکا سے متعلق بڑا انکشاف

اُنہوں نے مزید کہا کہ “ندا یاسر صبح میں خواتین کا اہم ترین وقت ضائع کرتی ہیں، ندا یاسر کو کتابیں پڑھنے اور اپنی گرومنگ کی ضرورت ہے”۔

 




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *