نواز شریف حلفاً کہیں میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے، اسد قیصر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نواز شریف حلفاً کہیں میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے، اسد قیصر
نواز شریف حلفاً کہیں میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم مینڈیٹ چوری ہونے پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے جارہے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”آج ایکسکلیوسیو“ میں گفتگو کرتے ہوئےاسد قیصر نے کہا کہ نواز شریف کو لاہور میں شکست ہوئی، نوازشریف حَلفاً کہیں کہ میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کا خیال ہے کہ ہم خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، لیکن ہم بیٹھے ہوئے نہیں اپنی تیاری کررہے ہیں اور انہیں سرپرائز دیں گے۔

خیال رہے کہ ان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے حکومت مخالف جذبات کے تحت وفاقی اتحادی حکومت کے خلاف متحد ہونے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔جبکہ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچ گئے ہیں، جس پر عمران خان نے سربراہ جے یو آئی کے تحفظات دُور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، ان کا پیغام مولانا فضل ا لرحمٰن تک پہنچا دیا گیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *