نوشین شاہ انسٹاگرام صارفین کی طعنوں کی زد میں آگئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نوشین شاہ انسٹاگرام صارفین کی طعنوں کی زد میں آگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ کو سوشل میڈیا صارف نے اب تک شادی نہ کرنے کا طعنہ دے دیا۔

رواں سال 2023 کے “برائیڈل کیٹیور وِیک” کا میلہ لاہور میں سج تھا جس میں پاکستان کی نامور شخصیات، ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا اسٹارز نے معروف فیشن ڈیزائنرز کے دلکش ملبوسات پہن کر ریمپ پر اپنے حُسن کے جلوے بکھیرے تھے۔

لاہور میں ہونے والے برائیڈل فیشن ویک میں نوشین شاہ، نیلم منیر، مہوش حیات، طوبیٰ انور، کنزہ ہاشمی، جویرہ سعود، ریشم، صبا قمر، آمنہ الیاس، دورفشان سلیم، لائبہ خان، حرا مانی، ربیکا خان، ایمان علی، زویا ناصر، مومل شیخ، کومل میر، صبا فیصل، فیروز خان، زاویار نعمان، عمران اشرف، مومن ثاقب، سبحان علی، احسن خان، فلک شبیر سمیت دیگر فنکاروں نے معروف ڈیزائنرز کے لیے ریمپ پر واک کی تھی۔

اس فیشن ویک میں اداکارہ نوشین شاہ نے معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے عروسی لباس میں واک کرکے فیشن ویک کو چار چاند لگا دیئے تھے۔

نوشین شاہ کی عروسی لباس میں واک کو جہاں اُن کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے سراہا تو وہیں اداکارہ کو بڑھتی عُمر کے باوجود شادی نہ کرنے کا طعنہ بھی مل گیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک صارف نے نوشین شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے ان اداکاراؤں پر ترس آتا ہے، یہ بڑھتی عُمر کے باوجود بھی شادی نہیں کرتیں اورعروسی ملبوسات کو پہن کر صرف اُن کی نمائش ہی کرتی رہتی ہیں”۔صارف کی تنقید اور طعنے کا جواب دیتے ہوئے نوشین شاہ نے غصے میں کہا کہ “جب ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تو براہ کرم! آپ ہم پر ترس نہ کھائیں اور نہ ہی ہمارے لیے افسوس کریں”۔

نوشین شاہ نے مزید کہا کہ “کسی بھی انسان کی شادی ہونا یا نہ ہونا صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے، اُسی نے ہمیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے”۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *