نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

 

نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نگراں حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا، بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ ہوگا، کھاد کارخانوں کیلئے بھی گیس کا ریٹ معمولی بڑھایا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  گیس قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *