نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، اگلے 2 میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 3 اور دوسرے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے پہلے 2 میچز جیت لیے ہیں جب کہ تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *