والدین سے چھپانے کے لیے ہسپتال جانے سے انکار کرنے والا حادثے کا شکار نوجوان چل بسا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
والدین سے چھپانے کے لیے ہسپتال جانے سے انکار کرنے والا حادثے کا شکار نوجوان چل بسا

والدین سے چھپانے کے لیے ہسپتال جانے سے انکار کرنے والا حادثے کا شکار نوجوان …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان کے والدین دل کے امراض میں مبتلا تھے اور وہ نہیں چاہتا تھا کہ انہیں حادثے کا علم ہو جس کی وجہ سے اس نے ہسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی شہر گروگرام میں پیش آیا ہے جہاں 37سالہ دیپک شرما نامی شخص کی کار ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔حادثے میں دیپک شرما کوظاہری طور پر معمولی چوٹیں آئیں جس پر اس نے ہسپتال جانے اور علاج کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم حادثے کے 24گھنٹے بعد اندرونی طور پر زیادہ خون بہہ جانے کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔دیپک کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ حادثے کے اگلے دن اس نے سینے اور سر میں شدید تکلیف کی شکایت کی ۔
گھر والے اسے فوری طور پر ایک پرائیویٹ ہسپتال لے کر گئے تاہم تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ڈاکٹروں نے دیپک کو بچانے کی کوشش کی تاہم ہسپتال پہنچنے کے ایک گھنٹے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *