ورزش کرنیوالے ملازمین کو تنخواہ کیساتھ بونس بھی ملےگا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ورزش کرنیوالے ملازمین کو تنخواہ کیساتھ بونس بھی ملےگا

ورزش کرنیوالے ملازمین کو تنخواہ کیساتھ بونس بھی ملےگا

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں ایک کمپنی نے نئی دلچسپ پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت ملازمین کو  ورزش کرنے پر ماہانہ تنخواہ کے ساتھ بونس بھی دیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں موجود ایک کمپنی جس کا نام ڈونگپو پیپر ہے، اس کمپنی نے حال ہی میں اپنے ملازمین میں ورزش کی عادت کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے۔کمپنی کی نئی پالیسی کے تحت 50 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ مکمل بونس کے اہل ہوں گے جبکہ 40 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 60 فیصد اور 30 کلو میٹر دوڑ لگانے والے ملازمین کو 30 فیصد بونس ملے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *