ورلڈ بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مخالفت کردی۔
عالمی بینک نے تجویز دی کہ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائیں بلکہ لائن لاسز کم کریں۔
ورلڈ بینک نے حکومت پاکستان کی طرف سے مقامی قرضے موخر کرنے پر بھی اعتراض کردیا۔
نائب صدر عالمی بینک مارٹن ریزر نے کہا کہ مقامی قرضے موخر کرانے سے بینکنگ سیکٹر اور سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے معاشی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔
نائب صدر عالمی بینک نےکہا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہو تو بہترین پلیٹ فارم ہے۔