وزارتِ توانائی کو 1 سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزارتِ توانائی کو 1 سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کا حکم
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ توانائی کو 1 سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے 1 ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فارنزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 3 ماہ میں گیس انفرا اسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 2 ماہ میں سر پلس بجلی کو کھپانے کے لیے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 2 ہفتوں میں پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *