وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور تعاون پر مبنی ہیں۔

ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *