وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا



اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا 11 واں اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں اہم حکومتی، عسکری اور صوبائی قیادت شریک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور اس کی کارکردگی پر تفصیل سے بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت، ملک میں ہونے والی سرمایہ کاری اور اس سے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اس اجلاس کا ایک اہم ایجنڈا دوست ممالک کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری اور ان کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مزید اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید برآں، وزیراعظم نے جمعہ کے روز نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے، جس میں نیشنل ایکشن پلان کی پیشرفت، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بریفنگ دی جائے گی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *