وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدےسے استعفیٰ دے دیا. ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کردیا جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کردیا جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی سمجھتی ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پارہے لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *