
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اقبال فلائی اوور اور ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبے عام آدمی کی سہولت کے لیے اہم ہیں اور عوام کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل پر محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی ترقی کے لیے ویژن 2027 پر عمل جاری ہے اور یہ منصوبے اس وژن کے مطابق ہیں۔









