وزیراعظم کا نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیراعظم کا نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی کا اعلان

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کی تمام تقاریب پر پابندی کا اعلان کردیا اور کہا کہ فسلطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے، نئے سال کی آمد کو سادگی سے منایا جائے، تمام پاکستانی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں نئے سال کا سورج امن و آشتی کا پیغام لے کر طلوع ہو، فلسطین کی صورتحال کے باعث پوری قوم رنج وغم میں ہے، 7 اکتوبر سے اب تک 21 ہزار سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فسلطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے، مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ شدید رنج کے عالم می ہے، فلسطین میں خون ریزی روکنے کے لیے پاکستان بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

انوار الحق کا کڑ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے لیے 2 امدادی کھیپ روانہ کی جاچکی ہے، فلسطین کے لیے تیسری امدادی کھیپ جلد بھجوائی جارہی ہے، فلسطین کے لیے امدادی کھیپ کے سلسلے میں اردون اور مصر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کی تمام تقاریب پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ نئے سال کی آمد کو سادگی سے منایا جائے، تمام پاکستانی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، پاکستانیوں سے اپیل ہے نئے سال پر سادگی کو ملحوظ خاطر رکھیں، نئے سال کی آمد پر سرکاری سطح پر کسی بھی قسم کی تقریبات پرمکمل پابندی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *