وزیراعظم کی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فوری ختم کرنے کی ہدایت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیراعظم کی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فوری ختم کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فوری ختم کرنے کی ہدایت



وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کوفوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا، ترقیاتی منصوبوں کے لئے متبادل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

اجلاس میں حکومتی اخراجات کم کرنے سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو ختم اور کچھ کو ضم کرنے کی سفارش کی۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو مزید سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *