
(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی خبروں کو مسترد کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے آرڈینینس پر عمل درآمد روکنے کے فیصلے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ایکس پر بیان میں کہا کہ ‘یہ سچ نہیں ہے، قانون پر عمل درآمد ہوگا۔‘
اس سے پہلے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کے حکم کو قیاس آرائی اور جھوٹ قرار دیا۔
انہوں نے ایکس پر بیان میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آج ایک بار پھر پورے پنجاب میں ٹریفک قوانین سے متعلق قانون پر مؤثر اور سخت عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے اور عمل نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔









