وزیر اعظم 2 تا 3 جولائی  تاجک صدر کی دعوت پر تاجکستان کا دورہ کریں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیر اعظم 2 تا 3 جولائی  تاجک صدر کی دعوت پر تاجکستان کا دورہ کریں گے

(ویب ڈیسک)  وزیراعظم محمد شہباز شریف تاجک صدر  امام علی رحمن کی دعوت پر تاجکستان کا دو روزہ (2 تا 3 جولائی) دورہ کریں گے۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں وزیراعظم تاجکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں تاجک صدر امام علی رحمن، تاجک وزیراعظم  قاہر رسولزادہ اور تاجک پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چئیرمین محمدطائر زائر ذاکرزادہ سر فہرست ہیں۔

یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتوں کا ایک حصہ ہے۔ اس دورے میں پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارت، سفارتی و سماجی تعلقات، توانائی اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک اور دیگر موضوعات پر دونوں ممالک کے مابین معاہدے اور اعلیٰ قیادت کے درمیان گفتگو شامل ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *