وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اوور بلنگ کے ذریعے شہریوں پر بوجھ ڈالنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

لاہور میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اووربلنگ اوربجلی چوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اووربلنگ کرنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کی نااہلی اور غفلت کی سزا شہریوں کو دینا قطعا قبول نہیں، بجلی صارفین کو اوور بلنگ میں ریلیف دینا ترجیح ہے۔

وزیر داخلہ نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف بھی بلاتفریق ایکشن لیا جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا جس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے بریفنگ دی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *