وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

نگران وفاقی کابینہ نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہو گا۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19بنیادی اشیاء پر رعایت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ای سی سی نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکج دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔

بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگیٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگیٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہو گی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *