وہاج علی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں سرِ فہرست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
  وہاج علی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں سرِ فہرست


  وہاج علی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں سرِ فہرست

  لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی کو برطانیہ کے ایک مشہور اخبار نے نمبر ون پاکستانی اسٹار قرار دے دیا۔وہاج علی نے نامور برطانوی اخبار ایسٹرن آئی کی 2023 کی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔وہاج علی ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں سرِ فہرست واحد پاکستانی ہیں، انہوں نے اپنی بہترین اور غیر معمولی پرفارمنس سے کئی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس حوالے سے وہاج علی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یوں سراہا جانا بہت اچھا لگتا ہے۔

  لیکن میری توجہ صرف اس چیز پر مرکوز ہے کہ میں مداحوں کے لیے ہمیشہ اپنا بہترین کام پیش کروں۔ ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل دیگر پاکستانی نژاد شوبز شخصیات میں رِض احمد، سجل علی، عروج آفتاب، یمنی زیدی، شہزاد لطیف، حدیقہ کیانی، احد رضا میر، معاذ رضوان اور بلال عباس خان شامل ہیں۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *