وہ ایک ملاقات ۔۔۔جس نے برطانیہ اور سکاٹ لینڈ کی حکومتوں میں کشیدگی بڑھا دی
لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وہ ایک ملاقات ۔۔۔جس نے برطانیہ اور سکاٹ لینڈ کی حکومتوں میں کشیدگی بڑھا دی۔ اس ملاقات کا تعلق ترک وزیر اعظم طیب اردوان سے ہے ۔دراصل سکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے برطانوی وزارت خارجہ کے کسی اہل کار کے بغیر ترک وزیراعطم طیب اردوان سے ملاقات کی جس پر برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون شدید ناراض ہو گئے اور مستقبل میں ایسا ہونے کی صورت میں سکاٹش حکومت کے وزرا ء کو برطانوی حکومت کا تعاون واپس لینے کی دھمکی دی ڈالی۔
“جنگ ” کے مطابق اس ملاقات نے دونوں حکومتوں میں کشیدگی بڑھا دی ہے۔ حمزہ یوسف نے ماحولیات پر COP28 کانفرنس میں برطانوی حکومت کے کسی نمائندے کے بغیر ملاقات کی تھی، جسے ڈیوڈ کیمرون نے پروٹوکول کی مکمل خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کیمرون نے سکاٹش نیشنل پارٹی کے خارجہ امور کے سیکرٹری ربنگس رابرٹسن کو ایک خط میں لکھا کہ سکاٹش حکومت نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کو یقین دہانی کرائی تھی کہ حمزہ یوسف وزیراعظم طیب اردوان سے ملاقات سے پہلے ان کو اطلاع دیں گے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ حمزہ یوسف نے اگست میں آئس لینڈ کے وزیراعظم سے بھی وزارت خارجہ کے برطانوی حکام کی موجودگی کے بغیر ملاقات کی تھی، جس پر اس وقت کے وزیرخارجہ جیمز کلیورلی نے بھی اسی طرح کی دھمکی دی تھی۔









