وہ ملک جس نے لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ سنادیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وہ ملک جس نے لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ سنادیا

وہ ملک جس نے لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ سنادیا

  اوٹاوا (آئی این پی ) کینیڈا کی جانب سے لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  کینیڈا کے وفاقی وزیرِ امیگریشن مارک ملر نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے والے افراد کو مستقل رہائشی کارڈ جاری کر دیے جائیں گے اور اس طرح انہیں قانونی حیثیت مل جائے گی۔ اس فیصلے سے لاکھوں پناہ گزینوں سمیت ان افراد کو بھی فائدہ ملے گا جن کے ورک پرمٹس یا انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے ویزا کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ وزیرِ امیگریشن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی قیام پذیر امیگرنٹس کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کینیڈا میں 2025 تک پانچ لاکھ افراد کو امیگریشن دینے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں قانونی دستاویزات کے بغیر 3 لاکھ سے 6 لاکھ افراد قیام پذیر ہیں اور ان میں وہ غیر قانونی امیگرنٹس بھی شامل ہیں جن کے ڈیپورٹیشن کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ وزیرِ امیگریشن کے مطابق کینیڈین حکومت کے نئے فیصلے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *