وہ کونسا ایسا ملک ہے جس نے پوست کی کاشت میں افغانستان کو پیچھے چھوڑ دیا؟
بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) وہ کونسا ایسا ملک ہے جس نے پوست کی کاشت میں افغانستان کو پیچھے چھوڑ دیا؟اقوام متحدہ کی گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ ک میں یہ انکشاف سامنے آ یا ہے کہ طالبان حکومت کے تجارت پر کریک ڈاؤن کے بعد میانمار 2023میں افیون پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور اس نے افغانستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے “اے ایف پی “کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، میانمار نے اس سال اندازاً 1,080 میٹرک ٹن افیون کی پیداوار کی۔









