ویرات کوہلی کا وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ویرات کوہلی کا وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان


اسٹار بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا دورۂ جنوبی افریقا کی وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے، وہ باکسنگ ڈے سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، وہ بھی انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ جلد روہت شرما سے ان کے وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل پر بات کریں گے۔

خیال رہے کہ دورۂ جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *