ویکسین سے اسکن کینسر کے خاتمے کا انکشاف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ویکسین سے اسکن کینسر کے خاتمے کا انکشاف


دو امریکی دوا ساز کمپنیوں ’موڈرینا اور مرک انشورنس‘ کی جانب سے تیار کردہ نئی مشترکہ ویکسین سے اسکن کینسر کے خاتمے یا کئی سال تک بیماری سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ’موڈرینا اور مرک انشورنس‘ نے اپنی مشترکہ ویکسین کی حتمی آزمائش کے نتائج جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ویکسین کے استعمال سے کینسر کے خاتمے کے امکانات 96 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

اسی طرح کمپنیوں نے دعویٰ کیا کہ ویکسین کے استعمال سے کینسر سے مرنے کے امکانات میں بھی 49 فیصد تک کمی ہوتی ہے۔

دونوں کمپنیوں کی جانب سے ’ایم آر این اے 4157‘ (mRNA-4157) اور ’ کیٹرڈا’ (Keytruda) نامی ویکسینز کو ملاکر ایک آزمائشی ویکسین تیار کی گئی تھی، جس کی آزمائش گزشتہ دو سال سے جاری تھی۔

دونوں کمپنیوں کی مشترکہ ویکسین کے پہلی، دوسری اور تیسری آزمائش کے نتائج بھی اچھے آئے تھے اور اب کمپنی نے اس کی حتمی آزمائش کے نتائج جاری کردیے۔

کمپنیوں کے مطابق کینسر سے تحفظ کی ویکسین لینے والے 75 فیصد مریضوں میں دو سال سے بیماری کی علامات غائب ہیں اور وہ کسی بھی دوا کے بغیر صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔

کمپنیوں کے مطابق مذکورہ ویکسین اسکن کینسر کی تقریبا تمام اقسام پر اثر کرتی ہے، یہ ویکسین غدود سے لے کر پروٹین میں شامل کینسر کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

مذکورہ ویکسین کو غدود کو آپریشن کے ذریعے ختم کرنے کے بعد مریض کو دیا جاتا ہے اور ویکسین انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناکر سفید اور سرخ خون کے خلیات کو طاقت بخشتی ہے جو کہ کینسر کے سیلز کا مقابلہ کرنے کے اہل ہوجاتے ہیں۔

ویکسین کی کامیاب آزمائش کے بعد اب اس کے بڑے پیمانے پر استعمال کی اجازت کے لیے امریکی ڈرگ ادارے سے اجازت لی جائے گی، جس کے بعد اسے عام مریضوں پر استعمال کیا جائے گا۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *