ٹرمپ نے معروف مسلمان فائٹر خبیب سے فلسطین پر بڑا وعدہ کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ٹرمپ نے معروف مسلمان فائٹر خبیب سے فلسطین پر بڑا وعدہ کرلیا



ٹرمپ نے معروف مسلمان فائٹر خبیب سے فلسطین پر بڑا وعدہ کرلیا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب نُرماگومیڈوف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اگر انتخابات میں کامیاب ہوئے تو غزہ جنگ رکوا دیں گے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوآرک میں پروڈنشل سینٹر میں منعقدہ یو ایف سی ایونٹ میں شرکت کے دوران سابق روسی مکسڈ مارشل فائٹرخبیب نُرماگومیدوف کے ساتھ بات چیت کے دوران ٹرمپ نے غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

خبیب نے ٹرمپ سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’میں جانتا ہوں آپ فلسطین میں جنگ بند کر دیں گے‘، جس پر ٹرمپ نے اعتماد کے ساتھ کہا، ’ہم اسے روکیں گے۔ میں جنگ روک دوں گا‘۔سابق امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں دیا گیا ہے، جس میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے کے بعد نمایاں جانی نقصان ہوا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *