ٹیکس فراڈ سے اربوں کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، ایف بی آر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ٹیکس فراڈ سے اربوں کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، ایف بی آر
ٹیکس فراڈ سے اربوں کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ڈائریکٹوریٹس جنرل حیدرآباد اور کراچی نے ٹیکس فراڈ سے اربوں کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ایف بی آر کے مطابق رحمان انٹرپرائزز کیخلاف 10 ارب اور زیڈ اے امپکس کیخلاف 11.692 ارب ٹیکس فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران جعلی یونٹس اور جعلی انوائسز جاری کرنے میں منظم گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، جب کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی طرف سے بھی تحقیقاتی رپورٹس میں دھوکہ دہی پرمبنی سرگرمیوں کی توثیق ہوئی۔

ایف بی آر کے مطابق دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے پرعزم ہیں، جعل سازوں کے احتساب سے اربوں کے محصولات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے گی، ایف بی آر کاروبار میں منصفانہ اور مساویانہ ماحول کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *