ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو10 سال کی قید کی سزا  ہوگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو10 سال کی قید کی سزا  ہوگی
 ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو10 سال کی قید کی سزا  ہوگی



اسلام آباد: ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو10 سال کی قید کی سزا  ہوگی۔حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف انویسٹی گیٹر فراڈ ونگ کی سربراہی کرے گا۔

فنانس بل کے مطابق ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ٹیکس چوری کو پکڑے گا اور ٹیکس چوری کو روکنے کے اقدامات کرے گا۔
فنانس بل کے مطابق ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر کم از کم 25 ہزار روپے جرمانہ لگایا جائے گا.

 ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر ٹیکس چوری کی رقم کے برابر جرمانہ ہوگا، فراڈ میں ملوث افراد کو 5 سے10 سال کی قید کی سزا دی جائے گی۔ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ میں انٹیلی جنس یونٹ قائم کیا جائے گا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *