پاسپورٹ انڈیکس 2026: ایشیائی ممالک آگے پاکستان 98 ویں نمبر پر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاسپورٹ انڈیکس 2026: ایشیائی ممالک آگے پاکستان 98 ویں نمبر پر
پاسپورٹ انڈیکس 2026: ایشیائی ممالک آگے پاکستان 98 ویں نمبر پر



اسلام آباد:ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاسپورٹ کی طاقت کا تعین دنیا بھر میں بغیر ویزا یا کم پابندیوں کے ساتھ سفر کی سہولت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک نے سبقت حاصل کی ہے۔ سنگاپور پہلے نمبر پر ہے، جس کے شہری 192 ممالک اور خطوں میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کے سفر کر سکتے ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہیں، جن کے پاسپورٹس 188 ممالک میں ویزا فری رسائی فراہم کرتے ہیں۔

یورپی ممالک میں ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ جرمنی، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز سمیت دیگر 10 ممالک چوتھے نمبر پر ہیں۔

متحدہ عرب امارات (UAE) نے انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی ترقی کرتے ہوئے پانچویں نمبر حاصل کیا، جبکہ مغربی ممالک میں برطانیہ ساتویں اور امریکہ دسویں نمبر پر ہے۔

کمزور ترین پاسپورٹس میں افغانستان سب سے آخر میں ہے، اس کے بعد شام اور عراق شامل ہیں۔ پاکستان یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر 98 ویں نمبر پر ہے، جہاں صرف محدود ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی طاقت سیاسی استحکام، مضبوط سفارتی تعلقات اور عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *