پالتو جانوروں سے ذہنی صلاحیت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پالتو جانوروں سے ذہنی صلاحیت پر کیا اثر پڑتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

حال ہی میں ایک تحقیق میں پایا گیا کہ وہ عمر رسیدہ افراد جو اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ تنہا رہتے ہیں، ان میں ذہنی صلاحیت دیگر تنہا رہنے والے معمر افراد کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے۔

جاما اوپن نیٹ ورک میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ان عمر رسیدہ افراد کی بہتر ذہنی صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی ہے جو پالتو جانوروں کے مالک ہیں اور تنہا زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مطالعہ گوانگزو، چین میں سن یات سین یونیورسٹی میں ڈاکٹر یانزی لی اور ان کے ساتھیوں نے کیا۔ اس تحقیق میں اوسطاً 66 سال کے 7,945 معمر شرکا اور پالتو جانوروں کے درمیان تعلق کا پتہ لگایا۔

نتائج میں پالتو جانور رکھنے کی وجہ سے شرکا کی ذہنی صلاحیت میں بہتری کا انکشاف ہوا۔ معمر افراد نے بول چال، اس میں روانی اور یادداشت میں بہتری کا مظاہرہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *