پاکستانی امن دستے کے قافلے پر سوڈان کے علاقے ایبی میں حملہآئی ایس پی آر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستانی امن دستے کے قافلے پر سوڈان کے علاقے ایبی میں حملہآئی ایس پی آر

پاکستانی امن دستے کے قافلے پر سوڈان کے علاقے ایبی میں حملہ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی امن دستے کے قافلے پر سوڈان کے علاقے ایبی میں حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستانی امن دستوں کے ایک قافلے پر ایبی (سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازعہ علاقہ) میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا جب وہ دو مقامی مریضوں کو ہسپتال لے جا رہے تھے۔ پاکستانی امن دستوں نے مؤثر جواب دیا اور عسکریت پسندوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق (مقامی بدین، سندھ) نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امن دستے نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کی وجہ سے خود کو ممتاز کیا ہے۔آج تک 181 پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *