پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، داعش خراسان کا ترجمان گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، داعش خراسان کا ترجمان گرفتار
پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، داعش خراسان کا ترجمان گرفتار



پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش خراسان کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں تنظیم کے ترجمان اور اہم دہشت گرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سلطان عزیز اعظّام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک خفیہ کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔ گرفتار دہشت گرد داعش خراسان کا ترجمان تھا اور تنظیم کی تشہیری و ابلاغی سرگرمیوں میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الاعظائم فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اور سرگرمیوں کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے، جس کے ذریعے تنظیم اپنے نظریات اور پیغامات کو پھیلایا کرتی تھی۔ سلطان عزیز اعظّام کی گرفتاری کے بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے حالیہ عرصے میں داعش خراسان کے خلاف متعدد ہائی پروفائل گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن میں سلطان عزیز اعظّام کی 16 مئی 2025 کو ہونے والی گرفتاری بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں داعش خراسان کے نیٹ ورک اور تنظیمی ڈھانچے کو نمایاں نقصان پہنچا ہے جب کہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *