پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لےلیا دفتر خارجہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لےلیا دفتر خارجہ
پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لےلیا دفتر خارجہ



اسلام آباد : پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان نے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لیا ہے اور اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے مزید کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر یہ لکھا ہوتا ہے کہ “اسرائیل کے سفر کے لیے قابل استعمال نہیں ہے” اور موجودہ قوانین کے تحت ایسا دورہ ممکن نہیں۔ انہوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں موقف آج بھی وہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *