
اسلام آباد:اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے مالکان اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستانی قوم اور پی ایس ایل کو مبارکباد پیش کی۔
نیٹلی بیکر نے کہا، “پاکستانی قوم اور پی ایس ایل کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ بطور امریکی نمائندہ مجھے اس موقع پر خوشی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری جاری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے، جس سے تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔









