پاکستانی وزیر دفاع کا دورہ مراکش دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستانی وزیر دفاع کا دورہ مراکش دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ
پاکستانی وزیر دفاع کا دورہ مراکش دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا 12 سے 14 جنوری 2026 تک مملکتِ مراکش کا سرکاری دورہ،   وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کاسابلانکا ایئرپورٹ آمد پر میجر جنرل احمد حطوطو، کمانڈر کاسابلانکا آرمی، اعلیٰ سرکاری حکام اور پاکستان کے سفیر سید عادل گیلانی نے استقبال کیا۔

دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے جو دونوں ممالک کے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

وزیر دفاع مراکش کے وزیرِ مملکت برائے قومی دفاعی انتظامیہ عبد اللطیف لودیعی سے ملاقات کریں گے،   وزیر دفاع باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت بھی کریں گے۔

ایم او یو پر دستخط پاکستان اور مراکش کے دفاعی تعلقات میں ایک تاریخی اور باہمی مفاد پر مبنی پیش رفت کی حیثیت رکھتے ہیں،  معاہدے کے تحت مستقل دفاعی روابط کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک قائم ہوگا۔

معاہدے کے تحت دفاع و سلامتی سے متعلق مختلف شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جن میں عسکری تربیت، تجربات کا تبادلہ، استعداد کار میں اضافہ اور دیگر مشترکہ اقدامات شامل ہیں۔

وزیر دفاع کا دورہ پاکستان اور مراکش کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے، اس دورہ سے دفاع، سلامتی اور دیگر مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے باہمی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *