پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروباری دن کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 961 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 847 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 66 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے کم ہو کر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔