پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح شدید مندی دیکھنے میں آئی جو بعد میں مثبت رجحان میں تبدیل ہو گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 59 ہزار سے نیچے آنے کے بعد دوبارہ اوپر جانے لگا۔
100 انڈیکس 624 پوائنٹس کے اضافے سے 59 ہزار 795 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 59 ہزار 170 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں آج بھی ڈالر کے مزید سستا ہونے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 37 پیسے کا تھا۔









