پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ



پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای-1 میں خرابی پیدا ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سب میرین کیبل ’اے اے آی-ون‘ میں خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی سے متعلق الرٹ جاری کردیا، خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے جوڑنے والی 7 کیبلز میں سے ایک ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پی ٹی اے صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *