پاکستان ریلوے کا اہم فیصلہ  گرمی کی چھٹیوں میں  کراچی سے راولپنڈی  تک  خصوصی ٹرین چلے گی 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان ریلوے کا اہم فیصلہ  گرمی کی چھٹیوں میں  کراچی سے راولپنڈی  تک  خصوصی ٹرین چلے گی 
پاکستان ریلوے کا اہم فیصلہ  گرمی کی چھٹیوں میں  کراچی سے راولپنڈی  تک  خصوصی ٹرین چلے گی 



لاہور: پاکستان ریلوے  نے اہم فیصلہ کیا ہے ،  گرمی کی چھٹیوں میں  کراچی سے راولپنڈی  تک  خصوصی ٹرین چلے گی ۔ 
پاکستان ریلوے نے موسم گرما کی تعطیلات  میں  کراچی سے راولپنڈی کے درمیان ’’سمر ویکیشن سپیشل ٹرین‘‘ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ 

سپیشل ٹرین گرمیوں کی تعطیلات میں 5 سے 30 جولائی تک چلیں گی، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سمر سپیشل ٹرین 5 جولائی کو کراچی سے رات 8:45 پر روانہ ہو کر اگلی سہ پہر 3:40 پر لاہور اور رات 10:00 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔سپیشل ٹرین راولپنڈی سے دوپہر 12:30 روانہ ہو کر شام 6 بجے لاہور اور اگلے دن دوپہر 2:15 پر کراچی پہنچے گی۔

ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہو گی جس میں 2 اے سی بزنس، 2 اے سی سٹینڈرڈ، 12 اکانومی کلاس اور 1 پاور وین شامل ہیں۔سمر ویکیشن ٹرین ہر 2 دن بعد چلے گی جس میں 1140 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہو گی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *