پوست کا پودا دیکھ کر پہلا خیال نشے کا آتا ہے۔ شاید اس لیے بھی کہ پوست سے تیار ہونے والی افیون کے نشے کے ساتھ تاریخ جڑی ہے۔ آخر یہی افیون تھی جس نے چین کی ایک آبادی کو کئی دہائیوں تک نشے میں سلائے رکھا۔
اس لیے یہ ممنوع مادوں میں شمار ہوتا ہے۔ لاہور میں افیون تیار کرنے کی ایک سرکاری فیکٹری دہائیوں سے موجود ہے۔ اگر یہ ممنوع ہے تو یہ فیکٹری افیون کیوں بنا رہی ہے۔ دیکھیے ہمارے ساتھی عمردراز ننگیانہ کی رپورٹ۔۔۔








