پاکستان میں انتخابات اور دہشتگردی کے واقعات پر چین کا ردعمل بھی آ گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان میں انتخابات اور دہشتگردی کے واقعات پر چین کا ردعمل بھی آ گیا

پاکستان میں انتخابات اور دہشتگردی کے واقعات پر چین کا ردعمل بھی آ گیا

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے انتخابات اور دہشتگردی کے واقعات پر چین  کا  ردعمل بھی آ گیا ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا  ہے کہ   عام انتخابات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،امید کرتے ہیں پاکستان کے عام انتخابات ہموار، مستحکم اور محفوظ انداز میں ہوں۔ چین پاکستان کا تمام موسموں کا اسٹریٹجک شراکت دار اور فولادی دوست ہے۔

“جنگ ” کے مطابق چینی ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حملوں پر گہری تشویش ہے۔ چین پاکستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ حملوں میں جانی نقصان پر دکھ ہے، لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی ہے۔  چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔چین دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی انتھک کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *