
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی غیر معمولی کمی کے حوالے سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس نے معاملہ بھارت کے سامنے اٹھایا اور مؤقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیڈ اسٹوریج خالی کرنا ممنوع ہے۔
محکمۂ آبپاشی کے مطابق 10 سے 16 دسمبر کے دوران چناب میں پانی کی سطح گزشتہ 10 سال کی تاریخی سطح سے کم ریکارڈ ہوئی، جو 870 کیوسک تک گر گئی تھی۔ تاہم، 17 دسمبر سے پانی کے بہاؤ میں بہتری آئی ہے اور مرالہ کے مقام پر بہاؤ دوبارہ معمول پر آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پانی کی غیر متوقع بندش کے باعث دریائے جہلم میں بھی کمی دیکھی گئی، جبکہ مرالہ راوی لنک نہر میں پانی کا بہاؤ صفر اور اپر چناب نہر میں چھ ہزار 3 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔









